رحیم یارخان(شاہد خان جتوئی) غریبوں، ناداروں اور مستحقین تک زکواۃ کی رقم پہنچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات ہیں کہ زکواۃ کی رقم حقیقی مستحقین تک ہر صورت پہنچائی جائے جبکہ زکواۃ کے حصول کو آسان بنانے کے لئے بھی متعلقہ محکمے اپنی سفارشات مرتب کریں تاکہ مستحقین با آسانی حکومتی اقدام سے مستفید ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے تما م تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتالوں کو مستحق مریضوں کو زکواۃ فنڈز سے ادوایات کی فراہمی کے لئے چیک فراہم کرنے کے موقع پر منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر محمد اکرم، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر صفدر حسین وڑائچ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد افضل سمیت ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اور سوشل ویلفیئر آفیسر ہسپتال موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے چھ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے لئے4کروڑ20لاکھ29ہزار روپے کی گرانٹ منظور کرتے ہوئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ رحیم یا رخان کے لئے 83لاک...