لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کی 24 پرائیویٹ یونیورسٹیزمیں سے 18 یونیورسٹیوں میں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگری پروگرامز کا انکشاف ہوا جن میں ہزاروں طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان اٹھارہ میں سے 15 یونیورسٹیز صرف لاہور شہر میں موجود ہیں۔ ان یونیورسٹیز میں بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی غیر قانونی ڈگریاں کرائی جارہی ہیں جس پر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ہر یونیورسٹی کو الگ الگ وارننگ لیٹرز جاری کیے ہیں۔ ان یونیورسٹیز میں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگریوں کی تفصیلات یوں ہے؛ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور اس یونیورسٹی میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز میں بی ایس سائیکالوجی، ایم ایس سائیکالوجی اور پی ایچ ڈی سائیکالوجی کی ڈگری غیر منظور شدہ ہے۔ فیکلٹی آف سائنسز میں بی ایس زوالوجی، بی ایس باٹنی، بی ایس کیمسٹری، بی ایس ریاضی اور بی ایس فزکس، بی ایس شماریات کی ڈگریاں بھی غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہیں۔ یو سی پی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کا ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری، مائیکروبائیولوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہو...