پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا

پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ
شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا، جلد نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان

لاہور (قربت نیوز)پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ، شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا، جلد نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے راولپنڈی سمیت ملک بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، فیصلہ رشوت اور ڈومیسائل کے حصول میں بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا گیا۔
شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا ،رواں ماہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔ پاکستان میں ڈومیسائل کا اجراء 1951 میں سٹیزن ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا تھاجس کا مقصد بھارت سے ہجرت کرنے والوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹدیناتھا۔اس دور میں کسی بھی شخص کی یہ واحد سرکاری دستاویزات تھی، ڈومیسائل ہر سرکاری ملازمت کے لیے ضروری سمجھا جاتا تھا کیونکہ یہ سکونتی سرٹیفکیٹ ہوتا تھا، کمپیوٹر ائز ڈ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ درج ہوتا ہے اس کی موجودگی میں ڈومیسائل کا کوئی جواز ہی نہیں جبکہ ڈومیسائل بنوانے کے لیے سرکاری طور پر کم از کم 300 روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن شہریوں کو0 200 سے لے کر 5000 روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔
ڈومیسائل کے حصول کے لیے شہریوں کو چکر بھی لگوائے جاتے ہیں۔ حکومت پنجاب نے جعلی ڈومیسائل، رشوت اور ڈومیسائل کے بنانے کے دوران مشکلات کی بڑھتی ہوئی شکایا ت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

صوبہ پنجاب کی 24 پرائیویٹ یونیورسٹیزمیں سے 18 یونیورسٹیوں میں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگری پروگرامز کا انکشاف

وفاقی حکومت نے کراچی کے 6 اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت سستے فلیٹس بنانے کیلئے سندھ حکومت کو شراکت داری کی پیشکش کی

ظاہر پیر شہر کے وسط میں قائم گندے پانی کے جوہڑ کے فوری خاتمے اور شہر میں پبلک پارک بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا