ظاہر پیر شہر کے وسط میں قائم گندے پانی کے جوہڑ کے فوری خاتمے اور شہر میں پبلک پارک بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
اہلیان ظاہر پیر کی خاموش چیخیں. تحریر احمد زبیر
ا======================ا
ظاہر پیر شہر کے وسط میں قائم گندے پانی کے جوہڑ کے فوری خاتمے اور شہر میں پبلک پارک بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا, اس سلسلہ میں شہر کے نواجوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے اور مطالبہ پیش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا, مختلف نوجوانوں نے ریلوے اسٹیشن ظاہر پیر کے قریب واقع گندے پانی کے وسیع جوہڑ کے قریب اپنی سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا شروع کردی ہیں انہوں نے اس مہم کو #خاموش_چیخ کا نام دیا ہے, اس مہم میں شامل ہونے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پچاس ہزار سے زائد آبادی کے شہر میں آج تک کوئی پبلک پارک تو نہیں بن سکا البتہ گندے پانی کا جوہڑ ضرور قائم ہوچکا ہے جس پر اگنے والی گھاس کا سبزہ تفریحی سہولیات سے محروم عوام کا منہ چڑا رہا ہے, انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں سیلفی بنائی جا سکے اسی لئے ہم نے اس گندے پانی کے جوہڑ کے سبزہ زار کے قریب سیلفیاں بنا کر سوشل میڈیا کے زریعے اہل اقتدار کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں - "شاید کہ ترے دل میں اتر جائے مری بات" انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اپنی سیلفی اپلوڈ کرکے اہل اقتدار کو اپنا پرامن مطالبہ پیش کریں-
Comments
Post a Comment