وفاقی حکومت نے کراچی کے 6 اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت سستے فلیٹس بنانے کیلئے سندھ حکومت کو شراکت داری کی پیشکش کی

کراچی (قربت نیوز)وفاقی حکومت نے کراچی کے 6 اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت سستے فلیٹس بنانے کیلئے سندھ حکومت کو شراکت داری کی پیشکش کی
لیکن روٹی، کپڑا، مکان کے نعرے پر سندھ میں اقتدار حاصل کرنے والی پی پی پی کی صوبائی حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے سندھ حکومت کی طرف سے اراضی فراہم کرنے سے انکار کر دیا
سندھ حکومت نے وفاقی سیکریٹری برائے ہاؤسنگ اتھارٹی عمران زیب خان پرواضح کردیا ہے کہ سندھ حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے اراضی فراہم نہیں کریگی بلکہ  وہ  بے نظیربھٹو ہاؤسنگ منصوبہ شروع کرنیکی پلاننگ کررہی ہے ۔
وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے انکار کے بعد کراچی میں اپنی اراضی پر منصوبہ شروع کرنے کیلئے قابضین کیخلاف آپریشن کی تیاری شروع کردی ہے
وفاقی سیکریٹری برائے ہاؤسنگ اتھارٹی عمران زیب خان نے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کے 6 اضلاع میں وفاقی حکومت کی اراضی قابضین سے واگزارکرانے کیلئے فوری کارروائی کی جائے ،پہلے مرحلے میں ضلع غربی،شرقی اورسینٹرل میں قابضین کیخلاف رینجرزکی مدد سے اراضی واگزار کرائی جائے
سندھ حکومت سندھ میں پی ٹی آئی کا یہ منصوبہ ناکام بنانا چاہتی ہے جبکہ وفاقی وزارت ہاؤسنگ  وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی میں 3 اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد یقینی بنانا چاہتی ہے ،اس مقصد کیلئے وفاقی حکومت نے گورنرسندھ کو بھی اہم ٹاسک سونپا ہے  ۔

Comments

Popular posts from this blog

صوبہ پنجاب کی 24 پرائیویٹ یونیورسٹیزمیں سے 18 یونیورسٹیوں میں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگری پروگرامز کا انکشاف

ظاہر پیر شہر کے وسط میں قائم گندے پانی کے جوہڑ کے فوری خاتمے اور شہر میں پبلک پارک بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا