کراچی میں قائم سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل۔

جام عرفان منیر پہوڑ سے۔۔کراچی میں قائم سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل۔کراچی میں سرکاری رہائشگاہوں پر قبضے ختم کروانے کے لئے چیف سیکریٹری سندھ نے تین ڈپٹی کمشنرزکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی جلد ہی قبضہ ختم کروانے کیلئے کارروائی کرئے گی۔
کمیٹی کو کراچی کے تین اضلاع سے ساڑے تین سو سرکاری رہائشگاہوں سے قبضہ ختم کروانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

24سے 26 ستمبر کو پولیس اور رینجرز کی مدد سے قبضہ ختم کروانے کے لئے آپریشن کیا جائے گا۔

ہمایوں ہاوس گارڈن،جیکب لائن کمپلیکس، شادمان ٹاون، شیریں جناح کالونی اور کلیکٹر لائن میں کارروائی کی جائے گی۔

قبضہ کرنے والوں کے خلاف گیس، واٹربورڈ اور کے الیکڑک کو بھی ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

صوبہ پنجاب کی 24 پرائیویٹ یونیورسٹیزمیں سے 18 یونیورسٹیوں میں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگری پروگرامز کا انکشاف

وفاقی حکومت نے کراچی کے 6 اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت سستے فلیٹس بنانے کیلئے سندھ حکومت کو شراکت داری کی پیشکش کی

ظاہر پیر شہر کے وسط میں قائم گندے پانی کے جوہڑ کے فوری خاتمے اور شہر میں پبلک پارک بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا