پاکستان کی سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت

پاکستان کی سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت

اسلام آباد (قربت نیوز)   وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، بڑی شراکت داری کی ابتدا ہوگئی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی عرب اب پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کرے گا، وزیرِ اعظم عمران خان کے اہم دورے کے بعد سعودی عرب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی، سعودی عرب کو یقین دلایا کہ ان کے سیکورٹی معاملات میں مدد کریں گے۔

ایران سے تعلقات میں سرد مہری نہیں ہے۔ یو اے ای کے ساتھ جو سرد مہری تھی وہ ختم ہوگئی: وفاقی وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی یقین دلایا گیا کہ سعودی عرب مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، خادم الحرمین کی ہدایت پر ایک اعلیٰ مشاورتی کمیٹی قائم کی گئی ہے، اکتوبر کے پہلے ہفتے سعودی وزیرِ خزانہ، توانائی اور تاجر پاکستان آئیں گے۔

فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے حوالے سے بھی کہا کہ پاک امارات تعلقات میں چند برس سے سرد مہری تھی جو کل ختم ہو گئی، یو اے ای میں پاکستانیوں کے مسائل اور ویزے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد ایرانی وزیرِ خارجہ پہلے تھے جو پاکستان آئے، سعودی عرب جانے سے یہ تاثر نہیں لیا جا سکتا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری ہے، ایران بھی ہمارا بہترین پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے، ایران سے تعلقات میں سرد مہری نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی جائیدادوں کو فروخت نہیں کیا جا رہا ہے انھیں استعمال میں لایا جا رہا ہے، مسائل سے نکلنے کے لیے ہمیں پیسے چاہئیں، کوئی بھی کام ہوتا ہے تو ن لیگی رہنما کہتا ہے یہ تو ہم نے پہلے کر لیا تھا، پہلے کر لیے تھے تو وہ نظر کیوں نہیں آتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب اصلاحات کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے، نیب ایک خود مختار ادارہ ہے، چیئرمین نے بہت اچھا کام کیا ہے، ایک مقدمے سے چیئرمین نیب کو ڈس کریڈٹ نہیں کرنا چاہیے، امید ہے نیب پراسیکیوٹرز اپنی خامیاں دور کر دیں گے۔

ڈیل ہوگی نہ ڈھیل، نواز شریف کو وہیں بھیجیں گے جہاں کچھ دن پہلے تھے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی اور نواز شریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا جیل آنا جانا لگا رہیگا، لوگ سوال کرتے تھے کہ نوازشریف کو ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟ کل وہ نکلتے اور باہر چلے جاتے تو کہاں ڈھونڈتے؟۔

انہوں نے کہا عمران خان کو جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ ڈیل کے قائل نہیں، نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی، نواز شریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے۔

نوازشریف اور مریم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے: فواد چوہدری

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف خاندان سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی تو نہیں، ہماری جائیدادوں پر انہوں نے قبضہ نہیں کیا، نوازشریف اور مریم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جو کہتے ہیں ڈیل ہوئی ہے وہ سعودی عرب اور نوازشریف کے تعلقات سیلاعلم ہیں، نوازشریف کے سعودی عرب سے معاملات کیسے ہیں، الزام لگانے والوں کو اندازہ ہی نہیں، سعودی عرب کے ولی عہد کرپشن کے خلاف تحریک کے سرخیل ہیں، تمام دنیا میں کرپشن کے خلاف تحریک چل رہی ہے، محمد بن سلمان کیسے کہہ سکتے ہیں پاکستان میں کسی کرپٹ کو چھوڑ دیاجائے، نوازشریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے بات کرے لہٰذا کسی ملک نے نوازشریف کے لیے کوئی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے ، اسے ہم کنٹرول نہیں کرتے جب کہ نوازشریف کی رہائی کے لیے کسی ملک نے نہیں کہا، پاکستان کی عدالتیں مکمل آزاد ہیں، سوال یہ ہے چھوٹیچور کے لیے علیحدہ اور بڑے چور کے لیے علیحدہ نظام ہے،بس اسے تبدیل کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوا، دیکھ رہے ہیں نیب کی پراسیکیوشن میں کہاں خامیاں ہیں، نواز شریف مقدمے میں جو خامیاں ہیں انہیں ختم کریں گے، اہم بات یہ نہیں ہیکہ نواز شریف 6 مہینے سال ،2 یا 3سال جیل میں رہیں، اہم بات یہ ہے کہ جو خزانہ وہ لوٹ کر لے گئے اسے واپس لایا جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی عجیب پالیسی ہے، فیصلے حق میں آئیں تو نظام ٹھیک ورنہ بکا ہوا ہے، پہلے فیصلہ کرلیں عدالتیں صحیح فیصلہ کررہی ہیں یا نہیں تاکہ آپ کو کنفیوڑن نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز کو پاکستان سے باہر نہیں رہنے دیں گے، پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان کے معاہدے سے اس اقدام کوتقویت ملے گی، نواز شریف اور دیگر لوگوں نے جو جائیدادیں باہر بنائیں انہیں پاکستان واپس لایاجائے، ان کے پاس پاکستان کے لوگوں کا پیسا ہے اور ہم پاکستان کے عوام کے پیسے کے امین ہیں، وزیراعظم کے خصوصی معاون کے طور پر شہزاد اکبر کو لوٹی ہوئی دولت لانے کا ٹاسک دیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

صوبہ پنجاب کی 24 پرائیویٹ یونیورسٹیزمیں سے 18 یونیورسٹیوں میں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگری پروگرامز کا انکشاف

وفاقی حکومت نے کراچی کے 6 اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت سستے فلیٹس بنانے کیلئے سندھ حکومت کو شراکت داری کی پیشکش کی

ظاہر پیر شہر کے وسط میں قائم گندے پانی کے جوہڑ کے فوری خاتمے اور شہر میں پبلک پارک بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا