جواہر لال نہرو۔کی بیٹی اندرا گاندھی کے پوتے راھل گاندھی نے قیادت کے پہلے سال ہی ریاستی انتخابات میں بی جے پی سے 3 ریاستوں کا اقتدار چھین لیا
نئی دہلی۔(مانیٹرنگ ڈیسک)جواہر لال نہرو کی بیٹی اندرا گاندھی کے پوتے راھل گاندھی نے اپنی ایک قیادت کے پہلے سال ہی ریاستی انتخابات میں بی جے پی سے 3 ریاستوں کا اقتدار چھین لیا ۔ اہم ترین راجستھان اور چھتیس گڑھ کی حکومتیں کانگریس نے چھینی مدھیا پردیش میں کانگریس کی نشتین بی جے پی سے زیادہ ہیں ۔میزو رام میں مقامی جماعت نے کامیابی حاصل کی اور تلنگانہ میں بھی بی جے پی کو کچھ نہیں ملا ۔ یہ انتخابات 2019 کے عام انتخابات پر یقینی طور سے اثر انداز ہونگے ۔بی جے پی اچانک ہی کمزور وکٹ پر آگئی ہے ۔ ہندو ہارٹ لینڈ میں اس کی ناکامی بہت اہم ہے ۔ ہر ریاست میں کانگریس کی نشتوں پر اضافہ ہوا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ مقامی گروہی اختلافات کے باوجود کانگریس کا پلڑا بھاری رہا ہے ۔بے جے پی کی شکست وعدہ فراموشی ۔ ڈیجیٹل کرنسی گائے اور طلاق کے مسلے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جانا اور بڑے کرپشن سکینڈل ہیں جن کی وجہ سے ریزو بینک آف انڈیا کے سربراہ نے استعفے دے دیا تھا۔ تلنگانہ میں جیتنے والی جماعت کا اتحاد مسلم گروپ سے ہے
Comments
Post a Comment